وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں رقم 4 ارب روپے سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار اور مستحق افراد کی مدد کیلئے قائم کیے گئے وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائی گئی رقم 4 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا کورونا ریلیف فنڈ 4 ارب کی حد عبور کر گیا ہے جس پر تمام مخیر حضرات کی سخاوت اور جذبہ قابلِ تحسین ہے۔
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ مستحقین کی امداد ایک عظیم مقصد ہے جس کیلئے ہم سب کو ایک قوم بن کر آگے آنا ہوگا جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت بھی کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ملا رہی ہے۔


سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ حکومت ہر 1 روپے کے بدلے میں 4 روپے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرا رہی ہے جبکہ کورونا ریلیف فنڈ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات میں ٹوئٹر پر شیئر کر رہا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فنڈ میں حصہ ملا سکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن