رمضان میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی فروخت میں گھپلوں کا انکشاف 

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے سات اپریل کے عبوری فیصلے کے مطابق رمضان المبارک کیلئے شوگر ملوں سے اٹھائی جانیوالی 1لاکھ 55ہزار میٹرک ٹن چینی کی فروخت میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب حکومت کے ادارے نظامت زراعت (معاشیات وتجارت ) پنجاب کی زرعی اجناس کی اہم منڈیوں کے تھوک بھائو کی 29اپریل کی ریٹ لسٹ کے مطابق کہ پنجاب کے 10بڑے شہروں کی تھوک منڈیوں میں ایک کلو سفید چینی کی اوسط قیمت 88.22روپے سے 89.62روپے رہی جبکہ لاہور میں چند بڑے سٹوروں کے علاوہ  ایک کلو چینی کی تھوک قیمت 95روپے اور پرچون پر ایک کلو چینی 110روپے سے 120 روپے تک فروخت کی جارہی تھی یہی صورتحال پنجاب کے دیگر شہروں میں تھی۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق کین کمشنر پنجاب  اورضلعی انتظامیہ نے شوگر ملوں سے 80روپے کلو کے حساب سے چینی لے کر پرچون سطح پر 85روپے میں فروخت یقینی بنانی  تھی اس ساری مشق کے دوران ماسوائے پنجاب میں چند بڑے سٹوروں کے کہیں بھی چینی 85 روپے کے حساب سے فروخت نہیں ہوئی۔ شوگر ڈیلرز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ انہوں نے جب پیسے جمع کرائے تو انہیں چینی کی بہت کم سپلائی کی گئی اس کے علاوہ ان کو کہا گیا کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر فراہم کریں پھر چینی ملے گی۔کین کمشنر پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملوں سے ایک لاکھ 49 ہزار میٹرک ٹن چینی اٹھائی گئی 30 ہزار میٹرک ٹن چینی رمضان بازاروں میں فراہم کی گئی جبکہ باقی ایک لاکھ19ہزارمیٹرک ٹن چینی پرچون سطح پر فروخت کی گئی جبکہ محکمہ صنعت و تجارت پنجاب کی 11مئی 2021 کو جاری کی جانے والی سرکاری رپورٹ میں کہا کیا کہ شوگر ملوں سے مجموعی طور پر 30292710کلو گرام چینی اٹھائی گئی جو کہ 30292.71میٹرک ٹن بنتی ہے جس میں سے 23007014کلو گرام چینی فروخت کی گئی جو کہ 23007.014میٹرک ٹن چینی بنتی ہے محکمے کی اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رمضان بازاروں میں 65 روپے کے حساب سے 17 ہزار میٹرک ٹن چینی فروخت کی گئی جوکہ ظاہر کہ رپورٹ کے مطابق شوگر ملوں سے اٹھائی جانے والی 30 ہزار 2سو 92 میٹرک ٹن چینی میں سے فراہم کی گئی تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ  ایک لاکھ 24 ہزار میٹرک ٹن چینی کہاں گئی۔80روپے کلو کے حساب سے شوگر ملوں سے اٹھائی جانے والی جینی کی قیمت 12.4ارب روپے بنتی ہے جبکہ  95 روپے کے حساب سے اسکی قیمت 14.725ارب روپے بنتی ہے۔چینی میں گھپلے کئے جانے کو اس لئے بھی تقویت ملتی ہے کہ رمضان بازاروں میں چند ہزار یا چند لاکھ افراد کو 65 روپے کلو کے حساب سے چینی دینے کے بعد اسکی بڑے پیمانے پر ملی بھگت سے غیر قانونی فروخت ہوئی ابھی تک حکومتی سطح پر اس حوالے سے کوئی ڈیٹا سامنے نہیں آیا کہ رمضان میں کتنی چینی فروخت ہوئی اور کتنی چینی بچی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...