اسلام آباد(این این آئی) بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آل پاکستان ہندو پنچائیت نے احتجاج کیا ،احتجاج بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھپور میں 11 پاکستانیوں کے پراسرار قتل کے خلاف کیا،ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین نے بھارت اور مودی کے خلاف نعرے لگائے اور کہاکہ سال گرزنے کے باوجود اب تک کوئی انویسٹی گیشن نہیں کی گئی،11 ہندو پاکستانیوں کو بھارت میں قتل کیا گیا اور لاشیں بھی واپس نہیں دی گئیں،بھارتی حکومت نے اس کے خلاف اب تک کوئی ایکشن نہیں لی۔ مظاہرین نے کہاکہ واضح ہوتا ہے کہ بھارتی اقلیتوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، بھارت کا سیکولر ریاست ہونے کا دعویٰ ناکام ہے۔ مظاہرین نے کہاکہ جب تک بھارتی حکومت ان واقعات کا تدرک نہیں کرتی تب تک احتجاج جاری رہے گااقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ 11 ہندو پاکستانیوں کے قتل کے خلاف آواز بلند کی جائے۔