چیئرمین ارسا نے احمق کہا‘ ممبر سندھ کا الزام‘ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی: ترجمان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار خصوصی) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سندھ  کے رکن زاہد حسین جونیجو نے چیئرمین راؤ ارشاد علی خان پر احمق کہنے کا الزام عائد کیا۔ اسلام آباد میں پانی کی صورتحال پر ارسا کا اجلاس ہوا جس میں دریاؤں کی صورتحال دیکھتے ہوئے پانی کی صورتحال 21 مئی کے فیصلوں کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ ارسا کے سندھ سے رکن زاہد حسین جونیجو کا کہنا ہے کہ تونسہ پنجند لنک کینال کھولنے پر اعتراض کیا تو چیئرمین ارسا راؤ ارشاد علی خان نے احمق کہا اور ایک کتاب بھی پھینکی۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میری طرف پھینکی گئی، ماری نہیں گئی۔ دوسری جانب ترجمان ارسا نے کہاکہ اِرسا کے اجلاس میں کوئی لڑائی یا تلخ کلامی نہیں ہوئی۔ ترجمان ارسا محمد خالد ادریس رانا نے کہاکہ گزشتہ روز پانی کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے اجلاس ہوا ۔ ارسا دریائوں کی صورتحال دیکھتے ہوئے پانی کی صورتحال 21 مئی کے فیصلوں کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ ارسا ممبر سندھ نے پنجاب کے تونسہ، پنجند لنک کینال سے 500 کیوسک پانی استعمال کرنے پر اعتراض کیا - ارساممبر پنجاب نے اپنا مؤقف پیش کیا کہ واٹر اکارڈ کی شق 14 (b) ہر صوبہ کو حق دیتی ہے کہ وہ اپنا پانی کسی بھی کینال میں لے سکتا ہے۔ ارسا اس بات کی واضح تردید کرتا ہے کہ آج کے اجلاس میں ارسا ممبران میں کوئی تلخ کلامی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...