شعبہ توانائی کے گردشی قرضے میں 189ارب کی کمی ہوگئی،اسد عمر  

 اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں 189 ارب کی کمی ہوگئی، فیصلہ سازوں اورطاقتور اشرافیہ میں گٹھ جوڑ ختم کرنے سے شعبہ توانائی کی کارکردگی میں بہتری آئی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب رہا جو گذشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 449 ارب تھا، گردشی قرضے میں 189 ارب کی کمی ہوئی۔اسدعمر نے بتایا کہ رواں سال مجموعی طور پر 100 ارب روپے تک گردشی قرضہ بننے کی توقع ہے جو( ن) لیگ کی حکومت کے آخری سال سے کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...