لاہور (خصوصی نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے ، دوسری جانب پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا چوہدری نثار سے رابطہ ، اور انہیں آگاہ کیا کہ آج ان سے حلف لیا جاسکتا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عدالتوں سے چیک کر لیا ہے، چودھری نثار کے خلاف کوئی حکم امتناعی نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ چودھری نثار علی خان کے حلف اٹھانے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ۔ وہ حلف اٹھا سکتے ہیں، ۔
چوہدری نثار آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائینگے، کوئی قانونی رکاوٹ نہیں، اسمبلی سیکرٹریٹ
May 26, 2021