جدہ (اے پی پی) جدہ فلکیاتی انجمن نے کہا ہے کہ کل جمعرات کو سورج دوپہر کے وقت 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا ، یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہو گا۔ عرب ممالک قطب شمالی کے پڑوسی علاقوں ، افریقہ ، یورپ، چین ، روس اور مشرقی ایشیا کے باشندے سورج کے خانہ کعبہ کے اوپر ہونے کی وجہ سے اپنے ہاں قبلہ کی درست سمت متعین کر سکتے ہیں۔ ابوزاھر نے کہا کہ قدیم زمانے کے لوگ اسی سادہ طریقے سے قبلہ کا رخ متعین کیا کرتے تھے۔ یہ طریقہ کار نتیجے کے اعتبار سے جدید ترین ٹیکنالوجی سے کسی درجے کم نہیں۔
سورج کل دوپہر 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا قبلہ کی سمت معلوم کی جا سکے گی
May 26, 2021