پاکستان سپر لیگ،کھلاڑیوں،سٹاف کی کرونا ویکسی نیشن،ویزوں میں تاخیر کل روانگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ سے جڑے تمام کھلاڑی ‘کوچنگ سٹاف اور آفیشلز کل متحدہ عرب امارت کیلئے اڑان بھریں گے ۔پاکستان سے دونوں چارٹرڈ فلائیٹس کی روانگی میں ایک روز کی تاخیر کردی گئی ‘روانگی میں تاخیر تمام ویزوں کا اجراء نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے ۔لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں قائم آئسولیشن کو ایک روز کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریول پلان مکمل ہونے پر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری ہوگا۔لاہور میں موجود کرکٹرز، کوچنگ سٹاف، میچ آفیشلز اور بورڈ آفیشلز کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا جون میں ابوظہبی میں انعقاد کرایا جائیگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بائولر انور علی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جنہیں فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے، انور علی پی اسی ایل 6 کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔انور علی کو ہوٹل میں علیحدہ منزل پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، اب وہ ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی نہیں جا سکیں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے یہ دوسرے کھلاڑی ہیں جو ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ اگلے مرحلے میں 7روز کا قرنطینہ ابوظہبی میںہوگا، اس مشکل وقت کے دوران بھی کھلاڑیوں اور دیگر تمام متعلقہ افراد کو سخت پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنا ہے۔بائیو سکیورٹی کیلئے پی سی بی نے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں۔ بھارتی اور جنوبی افریقی براڈ کاسٹرز کے ویزا مسائل کی وجہ سے تاحال شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا، نشریات کیلئے انتظامات مکمل کیے بغیر مقابلوں کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔ایونٹ بھی 5 کے بجائے 4جون کو شروع کرانے کی کوشش ہورہی تھی مگر اس مقصد میں کامیابی ملتی نظر نہیں آتی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...