ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)عیدگاہ شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین پیرنقیب الرحمن اپنے مریدین کے ہمراہ پنڈنوشہری تشریف لائے،اورغلام سرورخان سے ان کے بھائی لیاقت خان کی وفات پراظہارتعزیت کیا،اس موقع پردیگرسرکردہ شخصیات کے علاوہ سابق چیئرمین سینٹ میاںمحمدسومرو،سابق صوبائی وزیرچوہدری ریاض احمدآف گوجرخان،سردارمحمدسلیم خان آف مری،اورایم این اے منصورخان بھی موجودتھے،پیرصاحب عیدگاہ شریف نے وفاقی وزیرغلام سرورخان سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کے بھائی لیاقت خان مرحوم کی مغفرت وبخشش کیلیئے خصوصی دعاکرائی،اوردعاکی کہ خداتعالیٰ کی ذات سوگوارخاندان کے تمام افرادودیگرلواحقین کوصبرجمیل عطاء فرمائے۔
پیرنقیب الرحمن کی غلام سرورخان سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت
May 26, 2021