بورے والا(نامہ نگار)چھ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کی طرف سے غلہ منڈی میں گندم کی پکڑ دھکڑ اور مبینہ طور پر آڑھتیوں سے ناروا سلوک کے بعد آڑھتیوں نے احتجاجاََ غلہ منڈی میں گندم کی خرید و فروخت بند کر دی جس سے ناصرف منڈی میں گندم کی لوڈنگ ان لوڈنگ سے منسلک سینکڑوں مزدور بے روزگار ہو گئے بلکہ مارکیٹ میں گندم کی شدید قلت پیدا ہونے کے بعد اسکی قیمت 2 ہزار روپے فی 40 کلو گرام سے بھی تجاوز کر گئی۔ شہریوں نے ڈی سی وہاڑی سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔