ملتان(سپیشل رپورٹر) معاون خصوصی برائے اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کو ترقی دینے کے فرضی دعوے اور وعدے کیے جاتے رہے ھیں۔ صرف ہماری حکومت نے سرائیکی بیلٹ کو عملی ترقی دی ہے۔ اب بجٹ میں بھی ان کا تینتیس فی صد حصہ الگ سے مختص کر دیا ہے۔ آج عمران خان لیہ میں کی میگا پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔ ماضی کے حکمران آج بھی سسٹم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ضمانتی کروا رہے ہیں تاہم وہ جلدی ان مقدمات میں سزائے بھگتیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان پہنچنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ایم پی اے نذیر احمد قریشی اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں میں نے جتنا ٹیلنٹ دیکھا ہے ہے وہ کہیں اور نہیں دیکھا۔ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع سے سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کے ساتھ میں خود رابطے میں رہتی ہوں۔ موجودہ حکومت نے سرائیکی بیلٹ کی ترقی کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس کی مثال پہلے کہیں نہیں ملتی۔ ہم نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنا دیا ہے یہ صوبے کے قیام کی طرف ایک دم ہے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اس دھرتی کے سپوت ہیں وہ اور عمران خان مل کر ان پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج لیہ میں تاریخی میگا پروجیکٹس کا افتتاح کیا جائے گا آئے گا یا میں مدر اینڈ چائلڈ ہاسپیٹل کے قیام سمیت صحت جرم و رسل ہیلتھ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا ماضی میں صرف وعدے اور دعوے کیے جاتے تھے۔ موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم ہو رہی ہے۔ آج حکومت خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہے۔ ماضی میں حکمران خود کو اشرافیہ سمجھتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ ہم انصاف کی تمام طبقات میں یکساں فراہمی پر یقین رکھتے ہیں ہیں سسٹم میں کچھ کمزوریاں موجود ہے ہے جن کا فائدہ اٹھا کے ملزم ضمانت کروا لیتے ہیں ہیں یہ ضمانتی تے ان کے معصوم یا بے گناہ ہونے کا ہرگز ثبوت نہیں ہے۔ جلد ہی یہ اپنی سزا پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کا ساوتھ پنجاب میں ڈائریکٹوریٹ فعال کیا جائے گا۔اس عمل سے جنوبی پنجاب کے میڈیا کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام میں بہت پوٹینشل ہے۔سرائیکی وسیب کی عوام انتہائی محبت کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں صحافی کالونی کا دوسرا فیز بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے صحافیوں کے لئے ملتان پریس کلب میں جمعرات سے ویکسی نیشن کا عمل شروع کرنے اعلان بھی کیا اور کہا کہ کورونا وبائ کی وجہ سے تمام صحافیوں کو مدعو نہیں کیا جا سکا۔شہر اولیاء کے آئندہ دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کا دوسرا سیشن ہو گا۔اس موقع پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بہترین انداز سے حکومت کی ترجمانی کررہی ہیں۔انہوں نے صحافی ظہور دھریجہ کی طرف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ملتانی اجرک کا تحفہ پیش کرنے کے حوالے سے کہا کہ بہنوں کو ملتانی اجرک پہنانا اس دھرتی کا خاصہ ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کی طرف سے ایک شخص کے ہاتھ کاٹ دینے کے واقعہ پر انتہائی دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے بربریت کی انتہا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے عناصر وحشی درندے ہیں جن کا انسانیت سے دور کا واسطہ بھی نہیں ہے۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ صوبہ کی طرف قدم،ماضی کے حکمران جلد سزا بھگتیں گے،فردوس عاشق
May 26, 2021