انٹربورڈ کمیٹی آف چئیرمین اور لرننگ پچ کے درمیان ایم او ایو پر دستخط

اسلام آباد(نا مہ نگار) انٹربورڈ کمیٹی آف چئیرمین اور لرننگ پچ کے درمیان ایم او ایو پر دستخط، سیکرٹری آئی بی سی سی غلام علی ملاح نے کہا ہے کہ ایم او یو سے طلبا مستفید ہونگے،کرونا کی صورت حال میں طلبا کو سہولت پہچانے کے لئے معاہدہ کیا گیا،وفاقی وزیر برائے اعلی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایت پر انٹربورڈ کمیٹی آف چئیرمین کے سیکرٹری ڈاکٹر غلام علی ملاح نے طلبا کو بورڈ امتحانات میں سہولت اور آسانی کے لئے لرننگ پچ کے ساتھ ایم او یو سائن کرلیا، ایم او یو پر سیکرٹری انٹر بورڈ کمیٹی ڈاکٹر غلام علی ملاح اور سی ای او لرننگ پچ سید وجاہت علی نے دستخط کئے۔، ڈاکٹر غلام علی ملاح کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال سے پر امید ہوں، یہ معاہدہ پاکستان میں فاصلاتی نظام تعلیم کی طرف ایک اور قدم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...