میلسی،وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت ،نامہ نگار) میلسی میں محمد اقبال ،محمد رمضان گجر اور لیاقت علی وغیرہ نے سرکاری اراضی پر قبضہ جما رکھا تھا فصلیں کاشت کر کے لاکھوں روپے کمارہے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق علی ڈوگر نے تعمیرات گرا دیں اور کاشتہ فصلوں میں ہل چلواتے ہوئے 3کروڑ روپے مالیت کی 168کنال زرعی اراضی واگزار کرا لی اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے کہا کہ قبضہ مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری کا چک نمبر 55ڈبلیو بی وہاڑی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں 2کروڑ 67لاکھ مالیت کی 106کنال 11مرلے سرکاری زرعی اراضی واگزار کرائی اسسٹنٹ کمشنر جعفر چوہدری کا کہنا تھا کہ سرکاری اثاثوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
میلسی اور وہاڑی میں ساڑے 5کروڑ سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار
May 26, 2021