وہاڑی(نامہ نگار)ریلوے اسٹیشن پر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے مسافروں کے پینے کے لئے پانی تک موجود نہیں مسافر مردخواتین تپتی دھوپ میں ریل گاڑی کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ریلوے آفسران اے سی والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے مسافروں کے مسائل سے ناواقف ہیں مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام نے ٹکٹوں کے ریٹ بھی بڑھا دئیے ہیں اور مسافروں کو سہولیات دینے کی بجائے پینے کا پانی اور بیٹھنے کے لئے بینچ تک میسر نہ ہیں مسافروں،فرحان راو،اظہر ڈوگر،راو علی معیز،راو احمر و دیگر نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔