کراچی(خبرنگار)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،کراچی کے بعد حیدرآباد، کوٹری، قاسم آباد اور ٹنڈوالہ یارمیں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے کام کاآغاز جلد کرے گا، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد کئے گئے فیصلے کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ حیدرآباد، کوٹری، قاسم آباد اور ٹنڈوالہ یارمیں بھی گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے کام کا آغاز کرے گا۔ اس سلسلے میں جلد ٹینڈر کئے جائیں گے اور اگلے دو تین ماہ میں کام کا آغاز کردیا جائے گا واضع رہے کہ حیدرآباد، کوٹری، قاسم آباد اور ٹنڈوالہ یارمیں جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائیٹ (مڈل اینڈ) تک کچرا اٹھانے کے کام کا ٹینڈر ہوچکا ہے اور گلے ہفتے سے جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ کچرا منتقلی کے کام کا آغازہو جائے گا۔وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم شاہ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جن اضلاع میں سالڈ ویسٹ کام کر رہی ہے وہاں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
حیدرآباد، کوٹری اور ٹنڈوالہ یارمیں گھر گھر کچرا اٹھانے کاآغاز جلد ہوگا
May 26, 2021