نہتے فلسطینیوں پراسرائیلیوں کی طرف سے ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے گئے : حاجی نواز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائزر و سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر عید کے موقع پراسرائیلیوں کی طرف سے ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے گئے ہیں بچوں سمیت سینکڑوں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا گیا اور فلسطین میں میڈیا ہاوسز کی عمارت کو بھی دھماکہ سے اڑایا گیا اس ظلم وسفاکیت پر مسلم ممالک کی خاموشی فلسطینی مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ خالد نوازٹیپو، الحاج محمد طارق چوہدری ، محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، حاجی میاں محمد الیاس، حاجی علی احمد، انجینئر حاجی معراج دین ، حاجی محمد عثمان و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن