بیجنگ (صباح نیوز) چین نے بھارت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک متنازعہ علاقے سے گزر رہی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان زہا ولی زیان نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک ایک اقتصادی اقدام ہے جو کسی تیسرے ملک کو نقصان نہیں پہنچاتا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر اپنا اصولی موقف متعدد مرتبہ بیان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ایک حالیہ اعلی سطح کے اجلاس کے دوران سی پیک کے متعلق بیان کو سراہا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ منصوبہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں اقتصادی ترقی ہوگی۔