ہرارے (انٹر نیشنل ڈیسک) زمبابوے کے مقامی رسم و رواج کے مطابق ملک کے سربراہ اور علاقائی مذہبی رہنما نے سابق صدر رابرٹ موگابے کی دوبارہ تدفین کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میت کو ان کی قبر سے نکال کر ملکی ہیروز کے قبرستان میں ملکی وقار اور عظمت کیساتھ دفن کیا جائے۔ حفظ مراتب کے برعکس تدفین سے متعلق کیس دائر کیا گیا تھا۔