اوہائیو (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست اوہائیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کے قریبی علاقے ویسٹ جیفرون میں نامعلوم مسلح شخص نے رہائشی عمارت میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچنگ کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ اس دوران پولیس کو عمارت کے باہر سے 3 اور اندر سے 2 نعشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرایا گیا، تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ حملہ آور کی تلاش بھی جاری ہے۔