کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں سرنگ کے اندر میٹرو لائٹ ریل ٹرینیں ٹکرانے کے باعث 200سے زائدافراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 47 کوشدید زخم آئے ہیں۔ خالی ٹرین دوسری ٹرین کے ساتھ ٹکراگئی۔وزیرنے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسٹیشن پر166افراد کومعمولی زخم آئے جبکہ 47شدید زخمی تھے،انہوں نے مزیدکہاکہ کچھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔وزیرنے کہاکہ خالی ٹرین آزمائشی سفرپر تھی۔انہوں نے کہاکہ یہ حادثہ کیلانا جایا لائٹ ریل راہداری کی 23سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ تھا،انہوں نے مزیدکہاکہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔دریں اثنا ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے سماجی میڈیا پر کہاکہ انہیں حادثے بارے بتایا گیا ہے اور سکیورٹی اورہنگامی افسران موقع پر موجود ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔
کوالالمپور میں ٹرینوں کے تصادم کے باعث 200 سے زائد افراد زخمی
May 26, 2021