جام نوازعلی (نامہ نگار) بیرانی شہرکے شیدی محلے میں بغیر نقشے کے پلاٹ پر تعمیراتی کام کرنے پر خاصخیلی اور شیدی برادری میں جھگڑا ہوگیاتھا جسکا فیصلہ مری ہائوس بیرانی میں پیپلزپارٹی کے رہنما جان محمدمری کی سرپرستی میں ہوا فیصلے میں عباس خاصخیلی خاصخیلی برادری کی طرف سے جبکہ انورقمبرانی شیدی برادری کے طرف سے امین کے طور پر پیش ہوئے فیصلے کیامین جان محمد مری نے دونوں پارٹیوں کے دلائیل سننے کے بعد شیدی برادری کوجھگڑے کی پہل کرنے پر قصور وار قرار دیا اور شیدی برادری پر دولاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاجو شیدی برادری خاصخیلی برادری کواداکریگی۔
شیدی اور خاصخیلی برادریوں میں تصفیہ
May 26, 2021