آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر  علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اور وسطی/ جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، ژوب اور بگروٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن