پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے دیہی ترقی ضروری ہے، عمر ایوب خان 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اقتصادی امور کے وزیر عمر ایوب خان اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر  نجی بنہاسین کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں جاری منصوبوں اور ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔عمر ایوب خان نے مضبوط انفراسٹرکچر اور بہتر رابطے کے ذریعے زراعت اور دیہی ترقی پر زور دیا۔۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی استحکام کے لئے دیہی ترقی ضروری ہے ،کنٹری ڈائریکٹر ، عالمی بینک نے جاری اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر نجی بنہاسین نے حکومت میں جاری اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کو سراہا.۔

ای پیپر دی نیشن