کرونا کی روک تھام، پابندی والے ممالک کی تعداد میں اضافے پر مبنی فہرست پر عملدرآمد شروع

 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستان آمد پر پابندی والے ممالک کی تعداد میں اضافے پر مبنی فہرست پر عملدرآمد شروع ہوگیا، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ  عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،38 ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندی منگل 25 مئی کی شب سے لاگو ہوگی،نوٹیفکیشن این سی او سی ہدایات کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے،پندرہ  ممالک کے اضافے سے کیٹیگری سی میں شامل 38 ممالک کے مسافروں کی آمد کو این سی او سی کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے،38 ممالک کی فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، عراق، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ،،برزایل، زمبابوے سمیت براعظم ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکہ کے ممالک بھی شامل ہیں،اس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد تاحکم ثانی جاری رہے گا۔ ترجمان سی اے اے سعد بن ایوب کے مطابقدیگر ممالک سے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ترجمان سی اے اے کے مطابق پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ ہوگا۔ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی،کورونا مثبت ہونے پر مسافر کے لئے اپنے یا سرکاری خرچ پر 8 روزہ قرنطینہ کرنا لازمی ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن