نندی پور پراجیکٹ ریفرنس میں ملزمان کی بریت کا فیصلہ نہ سنایاجاسکا

اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت شمائلہ محمود وغیرہ کے خلاف نندی پور پراجیکٹ ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ نہ سنایاجاسکا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ریفرنس کے ملزمان شمائلہ محمود، راجہ پرویز اشرف اور ڈاکٹر ریاض کی بریت درخواستوں پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے سماعت21جون تک کیلئے ملتوی کردی۔واضع رہے کہ ملزمان پر 27.292 بلین نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن