مائیکروسافٹ سٹوڈنٹ ہیکاتھون کیلئے 2قومی فاتحین کا اعلان کردیا

May 26, 2021

اسلام آباد(نامہ نگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)اور مائیکروسافٹ پاکستان نے مائیکروسافٹ سٹوڈنٹ ہیکاتھون کیلئے 2قومی فاتحین کا اعلان کردیا۔فاسٹ NUCES پشاور کیمپس کی ٹیم "کوئری سٹی" اور NUST CEME راولپنڈی کی ٹیم "AI Based Ophthalmology Grading عالمی فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کریگی ۔قومی فاتحین کو ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا اور ورلڈ فائنلسٹ ہونے کے ناطے دونوں ٹیموں کو ایزور کریڈٹ میں ایک ہزار امریکی ڈالر بھی ملے۔ رنر اپ ٹیموں کو نقدی اور گفٹ ہیمپرز بھی دیئے گئے ہیں جن میں نارتھ،سنٹر،سائوتھ اور بلوچستان سے ٹیموں کے 12 ریجنل فاتحین شامل ہیں۔اس موقع پرایک ور چو ئل پر وگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا کہ ہم نے بہت سے طلبا کو ایسے پلٹ فارم استعمال کر تے ہو ئے بلندیو ں تک جا تے ہو ئے دیکھا ہے  ۔مائیکروسافٹ کنٹری ایجوکیشن لیڈمسٹر جبران نے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ طلبا کی ذہن سازی کیساتھ ٹیلنٹ کو اجاگر کر نے کیلئے ہمہ وقت کو شاںہے ۔ ورچوئل پروگرام میں شفقت محمود کے علاوہ مائیکروسافٹ کنٹری منیجر شہزاد خان ، ایجوکیشن لیڈ ایم سی سی کی انجیلہ ناگا اور دیگر سینئر مینجمنٹ نے حصہ لیا۔

مزیدخبریں