لاک ڈائون کے دوران استثنی نہ ملنے پر صحافیوں کاعدالت جانے کافیصلہ 

May 26, 2021

کراچی (وقائع نگار)کراچی میں لاک ڈائون کے دوران فرائض منصبی اداکرنے والے صحافیوں پرتشددکیخلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس،اگلے 24گھنٹوں میں صحافیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاتفصیل کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے عائد کردہ لاک ڈائوں کے دوران اپنے فرائض منصبی اداکرنے واے صحافیوں کوتشددکرنے ان کی موٹرسائیکل پنچرکرنے اورانہیں مغلظات بکنے پرصحافتی حلقوں میں تشویش لی لہردوڑگئی ،صحافتی تنظیموں کے درمیان سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کی پابندیوں سے صحافیوں کو استثنیٰ نہ دینے جانے کے معاملے پر غورہوا،صحافتی حلقوں نے صوبائی وزراء و کوبھی پولیس کے نارواسلوک سے آگاہ کیااوراگلے 24گھنٹوں میں صحافیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جوصحافتی حلقوں کے سرکردہ رہنمائوں وروکلا ء سے قانونی مشاورت کے بعد عدالت میں ایک درخواست بھی دائر کریں گی واضح رہے کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے سندھ اسمبلی ایک بل بھی منظوری کیلئے پیش کیاگیاہے ۔

مزیدخبریں