کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعظم پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت شیر محمد چشتی پر برہم ہوگئی،جسٹس محمد علی مظہرنے کہاکہ ہم جو پوچھ رہے ہیں اس کا جواب دیں؟ کیا کسی کو وزیر اعظم کی تنخواہ معلوم کرنے کے لیے درخواست دی تھی؟ وزیراعظم کو تنخواہ کتنی ہے یہ معلوم کرنا ہے آپ کو یہ معلوم کرنا ہے آپ کسی مصیبت میں ہوتے تو الگ بات تھی بس آپکو وزیراعظم کی تنخواہ معلوم کرنی ہے، پچھلی تاریخ پر کہا تھا تیاری کرکے آئیں، تیاری کرکے نہیں آتے اور عدالت کا وقت ضائع کرنے پہنچ جاتے ہیں، درخواست گزار عدالت کو جواب نہ دے سکے جس پرعدالت نے درخواست گزار کو کسی وکیل کی معاونت حاصل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سب وکیل بیٹھے ہوئے ہیں اس معاملے کو دیکھی جو کچھ کہنا چاہتے ہیں، وکیل کے زریعے کہیں کچھ نہیں معلوم آپکو مسئلہ کیا ہے، عدالت نے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو 22 جون تک کی مہلت دے دی۔
وزیراعظم کی تنخواہ کاجواب نہ ملنے پرعدالت درخواست گزارپربرہم
May 26, 2021