لاہور( این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ نیب نے 1999 سے 2017 تک صرف 290 ارب روپے ریکور کیے تھے جبکہ ہمارے ڈھائی سالہ دور میں 484 ارب کی ریکوری ہوچکی ہے،ہم نے اداروں میں مداخلت کی پالیسی ختم کی اور ہمارے دور میں ادارے سیاسی مداخلت سے آزاد ہوگئے،جیسے ہی شہبازشریف کے خلاف عدالت کا فیصلہ آیا تو انہوں نے تحریک کا عندیہ دیدیا اگر کل کو عدالت کا فیصلہ حق میں آگیا تو یہ دوبارہ اتحادیوں سے بے وفائی کرکے لندن چلے جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ماضی کا افسانہ ہے جسے پی ڈی ایم کی جماعتوں کو بھی بھول جانا چاہیے۔پی ڈی ایم کو متحرک کرنے والے نواز شریف مفرور ہیں جبکہ پارٹی صدر بھی مفرور ہونا چاہتے تھے۔انہوںنے کہا کہ جیسے ہی شہبازشریف کے خلاف عدالت کا فیصلہ آیا تو انہوں نے تحریک کا عندیہ دیدیا اگر کل کو عدالت کا فیصلہ حق میں آگیا تو یہ دوبارہ اتحادیوں سے بے وفائی کرکے لندن چلے جائیں گے۔
نیب نے 484 ارب روپے کی ریکوری کی:بابراعوان
May 26, 2021