وہاڑی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس ہوا جسمیں 1347 کیسز کی منظوری دی گئی. 4 کیٹیگری کے کیسز کے لیے 3 کروڑ 33 لاکھ 39 ہزار 899 روپے منطور کئے گئے ماہانہ گرانٹ کے46، شادی گرانٹ کے269، کفن دفن گرانٹ کے 168 اور سکالرشپ کے 864 کیسز شامل ہیں ماہانہ گرانٹ کے لیے 22 لاکھ 31 ہزار 399 روپے، سکالرشپ گرانٹ کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ 81 ہزار 5سو روپے، شادی گرانٹ کے لیے ایک کروڑ 54 لاکھ 35 ہزار روپے، اور کفن و دفن گرانٹ کے لیے 59 لاکھ 2 ہزار روپے منظور کئے گئے۔