عمراکمل نے پی سی بی کو جرمانہ کی رقم یکمشت ادا کردی

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے بلے باز عمراکمل نے جرمانہ کی رقم یکمشت ادا کردی۔عمراکمل نے جرمانہ کی رقم یکمشت ادا کردی جس کے بعد وہ ری ہیب پروگرام میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔ کھیلوں کی عالمی عدالت نے عمراکمل کو42 لاکھ پچاس ہزارروپے کا جرمانہ پی سی بی کے خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق کرکٹرنے یہ رقم بورڈ حکام کوجمع کرادی ہے تاہم اینٹی کرپشن یونٹ کے عہدیداروں کی پی ایس ایل میں مصروفیات کے سبب جرمانہ کی ادائیگی کے بعد اگلے مرحلے پراپ ڈیٹ ممکن نہیں ہو پائی اس کے لیے عمراکمل کو چند روزانتظار کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...