لاہور(وائس آف ایشیا)ابوظہبی میں پاکستان س ±پر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کیلئے ملتان سلطانز، آل راو ¿نڈر شاہد خان آفریدی کی انجری کے باعث خدمات سے محروم ہوگئی ہے، شائقین کرکٹ کو اس خبر نے جتنا دلبرداشتہ کیا وہیں سابق کپتان خود بھی دل شکستہ ہیں۔شاہد خان آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنی انجری کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ٹریننگ کے دوران مجھے کمر میں شدید تکلیف محسوس ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کو اس تکلیف کے حوالے سے بتایا تو انہوں نے چیک اپ کے بعد مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ بقیہ میچز میں اب میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرسکوں گا۔سابق کپتان نے لکھا کہ میں میچز کیلئے پریکٹس اور محنت کررہا تھا لیکن اس انجری نے میرے دل کو توڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا جون کے مہینے میں ابوظہبی میں انعقاد کرایا جائے گا۔