نیویارک (پی پی آئی) سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں لائن ججز کی بجائے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔امریکن ٹینس ایسوسی ایشن (یو ایس ٹی اے)نے کہا ہے کہ سال کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران تمام کورٹس پر الیکٹرانک لائن کالنگ سے استفادہ حاصل کیا جائے گا، جس کے بعد یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں لائن ججز شامل نہیں کیا جائے گا۔امریکن ٹینس ایسوسی ایشن کے مطابق آرتھر ایشے اور لوئس آرمسٹرونگ اسٹیڈیمز کے علاوہ گذشتہ سال کے یوایس اوپن ٹینس ایونٹ میں بھی الیکٹرانک لائن کالنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تھا۔ سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن میں بھی اس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا تھا جو کامیاب رہا اور کھلاڑیوں نے ٹینس کھیل میں اس جدید اقدام کو سراہا ہے ۔یو ایس ٹی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2021میں نو اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹس میں سے 7 ایونٹس کے تمام مسابقتی کورٹس میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔گورننگ باڈی نے مزید کہا امریکن ٹینس ایسوسی ای(یو ایس ٹی اے ) نے 2020سے آرتھر ایشے اور لوئس آرمسٹرونگ سٹیڈیمزکے علاوہ تمام کورٹس پر الیکٹرانک لائن کالنگ نافذ کر رکھی ہے جو ایکٹو ہے۔
ٹینس میں لائن ججز کی بجائے الیکٹرانک لائن کالنگ سے استفادہ کا فیصلہ
May 26, 2021