وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ پروگرام سمیت منصوبے لیہ کی ترقی میں معاون ثابت ہونگے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میںکہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے نئے سفر میں ضلع لیہ کو اسکا حق ملنے جارہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار لیہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی سے جڑا 14ارب روپے سے زائد کا تاریخی ترقیاتی پیکج لے کر لیہ پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ پروگرام، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال، یونیورسٹی اور گرلز ڈگری کالج کا قیام، کرکٹ اسٹیڈیم، گریٹر تھل کینال منصوبہ، دریائے سندھ پر لیہ تونسہ پل، ریسکیو سروس، روڈز، نکاسی و فراہمی آب اور درجنوں منصوبے عوام کے زخموں پر مرہم اور لیہ کی ترقی و خوشحالی میں معاون ثابت ہونگے۔
یونیورسل ہیلتھ پروگرام، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال، یونیورسٹی اور گرلز ڈگری کالج کا قیام، کرکٹ اسٹیڈیم، گریٹر تھل کینال منصوبہ، دریائے سندھ پر لیہ تونسہ پل، ریسکیو سروس، روڈز، نکاسی و فراہمی آب اور درجنوں منصوبے عوام کے زخموں پر مرہم اور لیہ کی ترقی و خوشحالی میں معاون ثابت ہونگے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 26, 2021