ریکوڈیک کیس کا فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے:فروغ نسیم

May 26, 2021 | 13:09

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس کا فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، یہ ایک جنگ ہے جس میں پاکستان کو کامیابی ملی۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈیک کیس کی جیت پر خوشی ہے کیونکہ جب اقتدار میں آئے تو مسائل کا انبار تھا لیکن ریکوڈیک کیس میں وزیر اعظم نے ذاتی دلچسپی لی۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کریں گے اور آخری دم تک پاکستان کے لیے کھڑے رہیں گے۔ وزارت قانون جو کام کرتی رہی وہ ایک دن میں نہیں ہوا۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وزارت قانون جو کام کرتی رہی وہ ایک دن میں نہیں ہوا، وزارت قانون نے جو لاریفارمز اورترامیم کیں اس کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، براڈ شیٹ کا مسئلہ، ریکوڈک کا مسئلہ، بہت سارے مسائل تھے، وزارت قانون پر کام کا پہلے ہی بہت بوجھ ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ ریکوڈک کے معاملے پر میری سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی اور ریکوڈک کے معاملے میں اٹارنی جنرل منصور خان بھی ہمارے ساتھ تھے جبکہ ائیر مارشل ارشد ملک نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیتھیان کمپنی کو بھی بتایا گیا تھا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے اور حکومت میں کوئی پیسہ کھائے گا نہ کھانے دے گا ۔تاہم ابھی بھی ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ ریکوڈک کے معاملے میں کرپشن ہوئی اور ریکوڈک سے متعلق ہمارا مؤقف ہے کہ اسے سرمایہ کاری نہیں کہا جا سکتا۔ ریکوڈک کے معاملے پر نظر ثانی اپیل زیر التوا ہے۔

انہں نے کہا کہ کارکے رینٹل پاور بھی ایسا ہی کیس تھا جس میں پاکستان کو کامیابی ملی۔ ریکوڈک کے معاملے میں بلوچستان کی حکومت ہمارا ساتھ دے رہی ہے۔ عمران خان سے کہا تھا کہ اس دفعہ ایک پائی کی کرپشن نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں