وفاقی بورڈ کادسویں کے امتحانات کیلئے شیڈول کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ نے دسویں کلاس کے امتحانات لینے کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے۔ تمام امتحانات سیکنڈ شفٹ میں لئے جائیں گے۔ امتحانات جولائی کے دوسرے ہفتے تک جاری رہیں گے۔

تمام پرچے دوپہر2 بجے شروع ہوکر شام5 بجے ختم ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق پہلا پرچہ فزکس، اکنامکس، فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور فیشن ڈیزائنگ کا ہوگا۔

دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات پہلے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دسویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت نے رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس  میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کلاسزکےامتحانات ہرصورت ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیےجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن