چاہتا تھا پنجاب کےہر خاندان کےپاس ہیلتھ کارڈ ہو،وزیرِ اعظم

May 26, 2021 | 16:23

ویب ڈیسک

وزیرِ اعظم عمران خان کا لیہ میں صحت سہولت پروگرام کے تحت کارڈز کے اجراء کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوۓ  کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالو ں میں عام عوام کےلیے کوئی سہولت نہیں ہوتی تھی،پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی ۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اکثرممالک میں پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی ،عام آدمی سرکاری اسکولز،اسپتال اوردیگر سہولیات سے محروم ہوتاتھا،چاہتا تھا پنجاب کےہر خاندان کےپاس ہیلتھ کارڈ ہو، پاکستان دنیا میں تیزی کےساتھ ترقی کررہا تھا، برطانیہ کے شہریوں کاہرسرکاری اسپتال میں مفت علاج ہوتا ہے،پاکستان نے اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سب کیلئےایک قانون ہے،برطانیہ میں روزگارملنےتک حکومت پیسے دیتی تھی، سرکاری اسپتالوں میں عام عوام کیلئےکوئی سہولت نہیں تھی،کینسرکا علاج بہت مہنگا ہے، پاکستان 50 سے60 سال پہلےتیزی سےترقی کررہا تھا۔

مزیدخبریں