سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 2850 روپے کا اضافہ

 عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 850 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں سے ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 23 ڈالر کے اضافے سے 1907 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2850 روپے اور 2443 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار 750 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96 ہزار 665 روپے ہوگی۔ اس طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 1480 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.215 روپے کے اضافے سے 1268.86روپے ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن