سعودی شہری نے بیٹے کے قاتل کو سزائے موت پر عملدرآمد سے چند لمحے قبل معاف کردیا

May 26, 2021 | 17:26

ویب ڈیسک

سعودی عرب کے شہر تبوک میں ایک سعودی شہری نے سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد سے چند لمحے قبل اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق معافی کا اعلان سنتے ہی سزائے موت کا قیدی سجدے میں گر گیا۔ جبکہ تمام رشتہ دار اور احباب نے فیصلے کا پرجوش خیر مقدم کیا۔اس سے قبل مجرم نے پانچ برس جیل میں گزارے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ سعودی شہری عوض العمرانی نے معافی کا فیصلہ دیت کے بغیر کیا۔کئی اہل خیر نے مجرم کو موت کی سزا سے بچانے کے لیے مقتول کے باپ سے درخواست کی تھی کہ جیل میں قید کی زندگی گزارنے پر اکتفا کرلیا جائے اور قاتل کو اللہ کی خاطر معاف کردیا جائے۔ 

مزیدخبریں