سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف نئی حکومتی درخواستیں اعتراض لگاکر واپس کردیں

May 26, 2021 | 21:43

ویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف نئی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردیں۔حکومت کی جسٹس فائز عیسی کیخلاف ایک اور کیس بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کے فیصلے میں حکومت نے نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں.سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف حکومت کی نئی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ ایک کیس میں دو مرتبہ نظرثانی نہیں ہوسکتی۔صدر  عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیرقانون فروغ نسیم نے نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔ نظرثانی درخوستیں ایف بی آر اور شہزاد اکبر نے بھی دائر کی تھیں۔

مزیدخبریں