وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پانی کے حوالے سے سندھ حکومت کا کمزور موقف بلا جواز ہے۔پانی کی قلت کا سامنا پورے ملک کو ہے، اس پر سیاست چمکاناملکی مفادات کے خلاف ہے۔ پنجاب کو اپنے حصے سے ایک بوند بھی زیادہ پانی نہیں مل رہا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ نے پانی کے مسئلے کو سیاسی بنا کر قوم کی کوئی خدمت نہیں کی۔ سندھ کو فصلوں کی بوائی کے دوران تواتر کے ساتھ پانی ملتا رہا۔اس وقت کوئی شور نہیں مچایا گیا۔ اب پنجاب میں فصلوں کی بوائی ہو رہی ہے تو سندھ کی جانب سے شور مچانا نامناسب بات ہے۔پنجاب کو اپنے حصے کے پانی پرضرورت کے مطابق استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔پانی سیاسی نہیں بلکہ ٹیکنیکل ایشو ہے او ر اس مسئلے کو افہام و تفہیم اور ٹیکنیکل طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔بیان بازی کر کے پنجاب پر بے بنیاد الزام لگانے کی مذمت کرتے ہیں۔پانی کے مسئلے پر سیاست کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا۔
پانی کے حوالے سے سندھ حکومت کا کمزور موقف بلا جواز، سیاست چمکاناملکی مفادات کے خلاف ہے:عثمان بزدار
May 26, 2021 | 22:18