افغانستان کا دورہ زمبابوے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

کابل(آئی این پی)افغانستان  نے دورہ زمبابوے کے لئے   ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے اسپنر ضیا الرحمان اکبر کو زمبابوے میں 4 جون سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے حال ہی میں اعلان کردہ افغانستان کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ  قیس احمد اور مجیب الرحمان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔گرین افغانستان ون ڈے کپ میں ضیا الرحمان  نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے ہندوکش اسٹرائیکرز کے لیے 12 کی اوسط سے  14 وکٹیں حاصل کیں۔ قیس، جو وائٹلٹی بلاسٹ کے لیے کینٹ میں شامل ہوں گے، ان کا نام فہرست میں نہیں تھا جبکہ احسان اللہ جنت اور نور احمد کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔گلبدین نائب، جو آخری بار بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کھیلے گئے تھے، ان کو آخری 10 ون ڈے میں صرف 2 وکٹیں لینے کے بعد ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔نور احمد اور تیز گیند باز نجات مسعود ون ڈے کے لیے ریزرو کے طور پر سفر کریں گے۔افغانستان ٹیم اس ہفتے کے آخر میں زمبابوے کے لیے روانہ ہوگی، سیریز کا آغاز 4 جون سے ہرارے میں ہوگا۔ ون ڈے سیریز کا شمار ورلڈ کپ سپر لیگ میں کیا جائے گا۔ جہاں افغانستان 9میچوں میں 7فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ زمبابوے 12میچوں میں تین جیت کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہے۔افغانستان ون ڈے اسکواڈ میںحشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمت شاہ (نائب کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، فرید ملک، فضل حق فاروقی، ابراہیم زدران، اکرام علی خیل، محمد نبی، مجیب الرحمان، نجیب اللہ زدران، رحمن اللہ گرباز، راشد خان، ریاض حسن، شاہد اللہ کمال، یامین احمد زئی، ضیا الرحمن اکبر شامل ہیں۔افغانستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میںمحمد نبی (کپتان)، نجیب اللہ زدران(نائب کپتان)، افسر زازئی، عظمت اللہ عمرزئی، درویش رسولی، فرید احمد ملک، فضل حق فاروقی، حضرت اللہ زازئی، احسان اللہ جنت، کریم جنت، نجات مسعود، نور احمد، رحمان اللہ گرباز، راشد خان، شرف الدین اشرف، اور عثمان غنی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن