لاہور(پی پی آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے خصوصی طور پر مدعو کردہ کرکٹرز عنر اکمل، حارث سہیل، صہیب مقصود اور شرجیل خان کے فٹنس ٹیسٹ بھی ملتوی کردئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چاروں کرکٹرز کو 25 مئی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں حاصل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے فون کرکے کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا گیا کہ وہ اب نیشنل ہائی فارمنس سینٹر نہ آئیں اور گھروں پر ہی رہیں، فٹنس ٹیسٹ کے لیے دوبارہ پروگرام فائنل کرکے انہیں اطلاع دے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق لاہور کے گرم موسم میں اچانک فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلبی پر ہریشان حال ان چاروں کرکٹرز بے نئی اطلاع پر سکھ کا سانس لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا مقصد مستقبل کی کرکٹ کیلئے اندازہ لگانا تھا کہ ان کا فٹنس لیول کیا ہے۔