قبلہ اول اور مقدس مقامات کا ہرقیمت پر دفاع کریں گے، مزاحمتی اتحاد

غزہ (این این آئی)فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں جاری اسرائیلی ریاستی جرائم پرگہری نظر ہے اور ہم صہیونی ریاست کے جرائم کے مقابلے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے انتہا پسند یہودیوں کو مسجد اقصی کے اندر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دینا خطرناک پیش رفت، ہمارے بنیادی اصولوں، اقدار اور مسلم امہ کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔گذشتہ روز غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن