ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت میں سکول کا پرنسپل بیوی کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایت لیکر عدالت پہنچ گیا۔ راجستھان کے سکول کے پرنسپل نے اپنی بیوی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں شکایت درج کرا دی ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی روزانہ کی بنیاد پر اسے بے دردی سے مارتی ہے اور تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیتی ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بیوی اسے کرکٹ کے بلے سے مار رہی ہے۔