دوحہ (نیٹ نیوز) طالبان حکومت نے ملک کے 3 ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کمپنی ’’جی اے اے سی‘‘ سے معاہدہ کر لیا۔ طالبان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر، وزیر ٹرانسپورٹ حمید اللہ اخوندزادہ اور افغان ایوی ایشن کے حکام نے ’’ جی اے اے سی‘‘ کے حکام سے ملاقات کی اور افغانستان کے 3 ایئرپورٹس کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ ’’جی اے اے سی‘‘ کابل، قندھار اور ہرات پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرے گی۔