پاکستانی قوم یاسین ملک سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے: پرویز اشرف


اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارت کی کٹھ پتلی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستانی قوم یاسین ملک سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ بھارتی کٹھ پتلی عدالت کا یکطرفہ فیصلہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا، یاسین ملک کیس میں ثبوت اور گواہی کے بغیر سزا دے کر انصاف کا گلا گھونٹا گیا ہے۔ یاسین ملک کے خلاف عدالتی فیصلے نے بھارت میں نام نہاد عدالتی نظام کو بے نقاب کر دیا ہے، یکطرفہ انصاف نام نہاد اور فاشسٹ بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بزدل بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے یاسین ملک کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی۔

ای پیپر دی نیشن