تحریک انصاف لانگ مارچ‘ امن و امان کے خدشے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر


 لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں گذشتہ روز تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے  کے خدشے کے باعث کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں۔ شہر میں اگرچہ بیشتر مارکیٹیں کھلی رہیں لیکن عام دنوں کے مقابلے میں صارفین بہت کم تعداد میں خریداری کے لئے آئے۔ تاجروں کے مطابق گزشتہ روز لانگ مارچ کے باعث  40 فیصد  سے زائد کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے لانگ مارچ کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک جن حالات سے دوچار ہے ایسے میں سیاسی عدم استحکام ملک کے لئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ دو روز میں جس طرح کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ کاروبار میں پہلے ہی مندی کا رجحان  ہے اور امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے  سے وجہ سے رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی۔ انہوں کہا کہ معاشی مشکلات سے دوچار پاکستان افراتفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر دی نیشن