آسٹریلیا میں جانوروں کی 60 سے زائد انواع 20 سالوں کے اندر معدوم ہوسکتی ہیں:تحقیق

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلوی محققین نے جانوروں کی ایسی 60 سے زائد انواع کی نشاندہی کی ہے جو 20 سالوں میں معدوم ہو سکتی ہیں۔چارلس ڈارون یونیورسٹی (سی ڈی یو)کی ایک ٹیم نے گزشتہ روز شائع ہونے والی ایک تحقیق میں، ریڑھ کی ہڈی والے ایسے 63 جانوروں کی نشاندہی کی جن کے بارے خیال ہے کہ  ان کا 2041 تک معدوم ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ تاہم، محققین کا کہناہے کہ تحفظ کی محدود کوششیں بھی کم ازکم 47 انواع کو بچا سکتی ہیں، جن میں 21 مچھلیاں، 12 پرندے، چھ ممالیہ جانور، چار مینڈک اور چار رینگنے والے جانور شامل ہیں۔آسٹریلین  ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تحفظ حیاتیات کے ماہر اور اس تحقیق کے شریک مصنف اسٹیفن گارنیٹ کا کہنا ہے کہ ہم ان انواع سے متعلق جانتے ہیں کہ وہ کہاں اور انہیں کس چیز سے خطرہ ہے اور ان کو کیسے بچایا جاسکتا ہیاس کے بارے میں اچھی طرح سے اندازہ ہے تاہم اس کام کے لیے صرف عزم کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن