اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزارت برائے مذہبی امور نے بغیر اجازت اور حج کوٹہ کے اجرا کے بغیر حاجیوں کی بکنگ کرنے پر ایک پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر کو معطل کر دیا۔ وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایک پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر کارروان اسلامی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ نے سوشل میڈیا پر غیر اعلان شدہ حج پیکیج کو مشتہر کرکے حج کے خواہشمند عازمین کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور انہیں گمراہ کیا حالانکہ اس کمپنی کو ابھی تک حج کوٹہ بھی الاٹ نہیں ہوا، یہ عمل سراسر حج پالیسی اور ایس پی اے 2022کی خلاف ورزی ہے، اس بنا پر وزارت مذہبی امور نے مذکورہ حج گروپ آرگنائزر کا حج کوٹہ معطل کر دیا ہے۔
بغیر اجازت اور حج کوٹہ کے حاجیوں کی بکنگ،پرائیویٹ آرگنائزر معطل
May 26, 2022